شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف فرانس کے دورے پر روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف فرانس کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق  وفاقی وزراء اور سینئر حکام ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف فرانس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں منعقد کانفرنس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف موسمیاتی تبدیلی پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ اجلاس ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشاورت کا فورم ثابت ہو گا۔ سربراہی اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف پاکستان کے جی 77 میں اہم رکن کے طور پر خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ملک کے سربراہ کے طور پر بھی خطاب کریں گے۔ پیرس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے