وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) قرض پروگرام سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے آئی ایم ایف سے قرض بحالی پروگرام پر کردار ادا کرنے کا کہا۔

واضح رہے کہ دفتر خارجہ نے پیرس میں شہباز شریف کی مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) آئی ایم ایف سے ملاقات کرانے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے