شہباز شریف

وزیراعظم کی مسجد اقصی میں اسرائیلی پولیس کے نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد اقصی میں اسرائیلی پولیس کے نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصی میں اسرائیلی پولیس کے نمازیوں پر حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں، یہ جابرانہ حملہ ماہ رمضان کے تقدس کی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی کو دی جانے والی کھلی چھوٹ نے اسے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کرنے کا حوصلہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی پر بدھ کو علی الصبح حملہ کیا اور نمازیوں پر گرنیڈ اور گولیاں چلائیں۔ اس واقعے کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں احتجاج شروع ہوگیا، اسرائیل کی قابض فوج نے مظاہرین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

فلسطین میں ہلال احمر نے کہا ہے کہ مسجد اقصی کے احاطے میں اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ربڑ کی گولیوں اور مار پیٹ سے 7 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، اسرائیلی فوج نے طبی عملے کو مسجد میں داخل ہونے سے بھی روکا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے