وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے مابین نیک خواہشات کا تبادلہ

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس کے دوران دونوں رہنماؤں کے مابین نیک خواہشات کا تبادلہ ہوا ہے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے کہا کہ عام انتخابات کے بعد آپ پہلے سربراہِ مملکت ہیں جو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم آپ کے اس دورے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے پاکستان آمد پر پُرتپاک استقبال کرنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایران پاکستان دو طرفہ تعلقات کے فروغ ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تجارت اور مواصلاتی روابط بڑھانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچے تو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کو وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی وفد کے اراکین سے مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے، جس کے بعد ایرانی صدر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے