مریم نواز

مریم نواز کل اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کریں گی

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز شریف کل پیر 15 جنوری کو اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی چیف ارگنائزر مریم نواز شریف کل پیر 15 جنوری کو اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کریں گی۔ جلسے کے موقع پر مقامی انتظامیہ نے تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اوکاڑہ میں مریم نواز کی آمد پر تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی سی اوکاڑہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن ڈائریکٹر ایجوکیشن ساہیوال نے جاری کیا۔ مقامی انتظامیہ نے کوریج کرنے والے صحافیوں کیلئے سیکورٹی پاس حاصل کرنا لازم قرار دیا ہے۔ مریم نواز پیر کو دن 12 بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز اوکاڑہ کے اقبال سٹیڈیم میں جسلے سے خطاب کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں مسلم لیگ ن کے منشور کے اہم نقاط پر بات کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے