سینیٹر ساجد میر

وزیر اعظم نے قوم پر مہنگائی کا بم گرانے کی “بشارت” دی ہے، سینیٹر ساجد میر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان  کے قوم سے خطاب پر سینیٹر ساجد میر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  پی ٹی آئی حکومت اور عمران خان پر پھٹ پڑے۔  سینیٹر ساجد میر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم  نے مہنگائی کے سونامی میں ڈوبی قوم پر مہنگائی کا بم گرانے کی “بشارت” دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو سب کو معلوم تھا کہ آئندہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونا ہے، اس کے لیے قوم کو بھاشن دینے کی کیا ضرورت تھی؟ ایک پریس ریلیز جاری کردی جاتی کافی تھی۔ ساجد میر نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ایک لحاظ سے تسلیم کرلیا ہے کہ وہ مافیاز کے سامنے بے بس ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ ساجد میر نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ چینی اور آٹا چور مافیا کو ریلیف دے دیا گیا، کوئی نہیں پکڑا گیا سب ”انصافیوں“ کوپاکدامنی کا سرٹیفکیٹ دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو( نیب) کا اونٹ صرف اپوزیشن کے خیمو ں میں گھستا ہے، حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی، دنیا کے ساتھ موازنہ کر کے اپنی نااہلی کو نہیں چھپایا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے