جان اچکزئی

ریاست دہشت گردوں کے خلاف پوری طاقت سے کارروائی کرے گی، جان اچکزئی

کوئٹہ (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ  ریاست دہشت گردوں کے خلاف پوری طاقت سے کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا جو نیٹ ورک ہے اس پورے نیٹ ورک کے خلاف ایکشن لینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ  دہشت گردی کے پیچھے پورا نیٹ ورک ہے جس کے پیچھے جانا ہو گا۔

واضح رہے کہ جان اچکزئی نے مزید کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ ایک ہمسایہ ہے جس کا اس دہشت گردی میں ہاتھ ہے۔ان کا ملک میں پیش آنے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے