غزہ

ایران کی ڈرون طاقت سے اسرائیل کی نیند حرام ، کم قیمت میں اسرائیل پر برسے گی آگ

تل ابیب {پاک صحافت} اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی ڈرون طاقت نے اسرائیل کی فضائی طاقت کی ہوا نکال کر رکھ دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار ہارٹیج کے سینئر کمنٹیٹر عاموس حارییل نے اپنے مضمون میں اسرائیلی جانکاری کے فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کی ڈرون طاقت سے اسرائیل  بری طرح فکرمند اور پریشان ہے۔

اسرائیل کے اس فوجی مبصر نے ، اسرائیل کے فوجی حلقوں کے قریب ، اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ ڈرون طیاروں کا استعمال اور افادیت بہت آسان ہے لیکن بہت جلد دشمن کے لئے پریشانی پیدا کرسکتی ہے ، اس کی لاگت بھی کم ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایران نے کم خرچ کی فضائی طاقت کا انتخاب کیا۔  اس کے بر عکس اسرائیل ، ایران کی اس طاقت سے گہری تشویش میں مبتلا ہے، خاص طور پر یہ دیکھتے ہوئے کہ یہ ٹیکنالوجی اب بہت سارے ایرانی حلقوں کے ہاتھوں میں پہنچ چکی ہے۔

اسرائیلی مبصر نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ اسرائیل کے فوجی اور سکیورٹی اہلکار ایران کی بڑھتی ہوئی ڈرون طاقت سے سخت خوفزدہ ہیں اور ایران نہ صرف اس ٹکنالوجی کا مالک ہے بلکہ اسے غزہ اور لبنان میں بھی اپنے حلقوں تک پہنچا دیا ہے۔

ایک اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے پاس ڈرون تیار کرنے کے لئے مکمل طور پر دیسی ٹکنالوجی موجود ہے اور تہران نے ڈرون بھی تیار کرلیے ہیں جو راڈار کو چکما دے سکتے ہیں جبکہ مناسب مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی لے جا سکتے ہیں اور مناسب اونچائی پر بھی پرواز کرسکتے ہیں۔

اس اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران مختلف قسم کے ڈرون طیارے بنانے اور تیار کرنے میں مکمل طور پر کامیاب رہا ہے اور ڈرون طیارے کو ہر قسم کے دھماکہ خیز مواد کو لمبی دوری سے قلیل فاصلے تک لے جانے کے قابل بنانے کی ضرورت ہے۔

اسرائیلی مبصرین کے جائزے سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایران کے ڈرون بیلسٹک میزائلوں کا بہترین متبادل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی قیدی

اسرائیلی قیدی کا نیتن یاہو کو ذلت آمیز پیغام

(پاک صحافت) غزہ کی پٹی میں صہیونی قیدیوں میں سے ایک نے نیتن یاہو اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے