اسلام آباد

اسلام آباد میں پیر اور منگل کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیر اور منگل کو مقامی تعطیل ہوگی اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد کی حدود میں بازار، دکانیں اور بینک بھی بند رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ عدالتیں، قانون ساز ادارے، قومی اسمبلی، سینیٹ سیکرٹریٹ اور وزارتیں معمول کے مطابق کام کریں گی۔ خیال رہے کہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کل بروز اتوار 30 جولائی کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ حکومت پاکستان کی دعوت پر دورہ کریں گے، ان کا دورہ پاکستان 30 جولائی سے یکم اگست تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے