مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مہنگائی کیخلاف مہم تیز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مہنگائی کے خلاف مہم تیز کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شروع ہونے والی مہم کے تحت رمضان نگہبان پیکیج کی 28 لاکھ 32 ہزار گھرانوں کو ترسیل مکمل کرلی گئی۔ اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکیج میں شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

دوسری طرف وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والی مہم تیز کردی گئی۔ 15 روز میں 7 لاکھ 73 ہزار مقامات پر چیکنگ کی گئی، اس دوران 23 ہزار گراں فروش پکڑے گئے۔

اس حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ غریب عوام کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے