اسحاق ڈار

افغانستان پاکستان کے درمیان تجارت کا فروغ اور دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی ترجیحات ہیں۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ افغانستان پاکستان کے درمیان تجارت کا فروغ اور دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی ترجیحات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاک افغان تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط، تجارت کا فروغ اور دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی ترجیحات ہیں، ہم افغانستان سے عوامی روابط کا فروغ چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے