انوار الحق کاکڑ

افغانستان میں حالات ہماری نہیں، انخلا کی ناقص پالیسی کے باعث خراب ہوئے، نگران وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغانستان میں حالات ہماری پالیسی سے نہیں بلکہ انخلا کی ناقص پالیسی کے باعث خراب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سابق افغان آرمی کے کچھ ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگے اور کچھ کرمنل تنظیموں کے ہاتھ لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حالات بہتر نہیں ہوئے بلکہ زیادہ بگڑ گئے ہیں، نیٹو انخلا کے بعد رہ جانے والے جنگی آلات پاکستان کیلئے ہی نہیں پورے خطے کیلئے مسئلہ ہیں۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیٹو کے چھوڑے گئے آلات سے ہم پر حملے شروع ہو چکے ہیں، خطے کے باقی ملکوں کو انتظار کرنا ہوگا کہ ان پر یہ وقت کب آتا ہے؟ ملکی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انکشاف کیا کہ اداروں کی نجکاری ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے