عبدالحکیم بلوچ

شکست کے بعد الزام لگانا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔ عبدالحکیم بلوچ

کراچی (پاک صحافت) عبدالحکیم بلوچ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں شکست کے بعد دھاندلی کا الزام لگانا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور این اے 237 کے کامیاب امیدوار عبدالحکیم بلوچ نے کہا ہے کہ این اے 237 کے ضمنی الیکشن میں اتنے ہی ووٹ ملے جتنے 2018ء میں ملے تھے لیکن پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کم ہوا۔ حلقے میں ہمارے مرکزی اور صوبائی لیڈر نہیں تھے جبکہ الیکشن والے دن تحریک انصاف والے جتھے لےکر گھوم رہے تھے۔

عبدالحکیم بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ بلال غفار نے ہمارے کیمپ میں لوگوں سے گالم گلوچ کی، انہیں کسی نے مارا نہیں، چوٹیں گرنے کی وجہ سے آئیں۔ کراچی میں بلدیاتی الیکشن لڑیں گے بھی اور میئر بھی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بڑے پولنگ اسٹیشن ہیں، زیادہ پولیس کی ضرورت ہوتی ہے، صوبائی فورس سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے