رانا ثناءاللہ

اپوزیشن کے ساتھ بالکل گفتگو ہونی چاہیے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ بالکل گفتگو ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے میں الیکشن نہیں جیت سکا، میرے حلقے اور ضلع میں الیکشن فری اینڈ فیئر ہوا۔ پی ٹی آئی والے جہاں سے جیتے کہتے ہیں درست الیکشن تھا اور جہاں ہارے ہیں اُسے درست تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی جمہوری نظام میں منتخب لوگوں کو پرفارم کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ جو آج شور مچا رہے ہیں، یہی شور 2018ء میں ہم مچا رہے تھے، تقربیاً پونے 4 سال ہم بھی یہ کہتے رہے الیکشن اصلاحات کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بااختیار نہیں بنایا گیا، اس وقت ہمارا مذاق اڑایا جاتا تھا۔ پونے چار سال یہ کہتے رہے کسی کو نہیں چھوڑوں گا، یہ لوگ پارلیمنٹ میں آچکے، انہوں نے ایک صوبے میں حکومت بھی بنالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے