مرتضی وہاب

چینی، آٹے، انڈے سمیت ہر چیز عوام کے پہنچ سے دور کر دی گئی، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) اینڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ انہوں نے خود اپنی نا اہلی کو ثابت کیا۔ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ چینی، آٹے، انڈے سمیت ہر چیز عوام کے  پہنچ سے دور کر دی گئی ہے، جس پر پوری قوم اور اپوزیشن جماعتیں مہنگائی پر احتجاج کرتی نظر آئیں۔

تفصیلات کے مطابق مرتضی وہاب نے مہنگائی سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کہتے نظر آئے کہ اب چینی کی قیمت پر کنٹرول کر لیا ہے، حالانکہ انہوں نے اپنے اے ٹی ایمز کو 15، 20 دن کمانے کا موقع دیا۔ ملک میں اس وقت چینی 160 روپے کلو تک مل رہی تھی اور وہ پورا ملبہ سندھ حکومت پر ڈالنے کی کوشش کرتے رہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ تاریخی پیکیج کا اعلان کرنے والوں نے کہا کہ دنیا بھر میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں کم ہوئی ہیں۔ اگر 5 فیصد بھی ریلیف دیا جاتا تو غریب کا بھلا ہو جاتا۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی بحران آپ لوگ خود پیدا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے