مریم نواز

وزیراعلی پنجاب نے خواتین کیلئے بلا سود قرضوں کا اعلان کردیا

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے خواتین کیلئے بلا سود قرضوں کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 10 دنوں میں جو مسائل دیکھے اس پر بات کرنا چاہتی ہوں، صرف آج کا دن ہی نہیں بلکہ ہر دن خواتین کا دن ہوتا ہے، یہ سلسلہ یہاں نہیں رکنا چاہئے میرے بعد بھی خاتون وزیراعلی بنے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پابندیاں توڑ کر آگے بڑھنے والی خواتین کو سلام پیش کرتی ہوں، ہم نے خواتین کیلئے سیفٹی ایپ متعارف کرائی ہے۔ مجھے اندازہ ہے خواتین کن کن مراحل سے گزر کر یہاں پہنچتی ہیں، مجھے بھی خود کو منوانے کے لیے 12 سال لگ گئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے، ہم خواتین کو بلا سود قرضے دیں گے، میں خواتین کیلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنا چاہتی ہوں، خواتین کو بائیکس دینا چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے