عطاء الرحمان

اس حکومت کا جانا اب دنوں کی بات ہے، مولانا عطاء الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) جمیعت علماء اسلام  ف کے صوبائی صدر مولانا عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ  اس حکومت کا جانا اب دنوں کی بات ہے۔  مولانا عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کےخلاف پی ڈی ایم اورحکومتی مخالف جماعتوں نے حکمت عملی مکمل کرلی ہے، عدم اعتماد کے ساتھ ساتھ لانگ مارچ اور تحریک بھی چلائیں گے۔

تفصیلات  کے مطابق مولانا عطاء الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سےعوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ ان کہنا ہے کہ حکومت کو اب ہر حال میں گھر جانا ہوگا۔  ایف آئی اے کے پاس 6 ہزار سے زائد درخواستیں پڑی ہیں، مگرحکومت نے محسن بیگ کے خلاف اتنی پھرتی کیوں دیکھائی سمجھ سے بالاتر ہے۔

واضح رہے کہ  جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عطاء الرحمان نے مزید کہا کہ  عدم اعتماد کے سلسلے میں اپوزیشن نے اپنے ہدف سے کہیں زیادہ نمبر حاصل کر چکی ہے، اپوزیشن اپنے کارڈز شو کر کے اپنی تحریک کو ناکام نہیں کرنا چاہتی، عوام کو بڑی خوش خبری جلد مل جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لانگ مارچ کے دوران اگر ہم اسلام آباد میں ہوئے تو ضرور شرکت کریں گے، فی الحال بلدیاتی انتخابات کے فیز 2 میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے