ذوالفقار علی بھٹو

ذوالفقار بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور

لاہور (پاک صحافت) پنجاب اسمبلی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد کثریت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد حیدر علی گیلانی نے پنجاب اسمبلی ایوان میں پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔ اس سے قبل جمعرات کو سندھ اسمبلی نے ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں بھی ایسی ہی ایک قرارداد منظور کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ یہ قراردادیں بھٹو کی پھانسی کے حوالے سے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی رائے سامنے آنے کے بعد منظور کی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ نے رواں ہفتے قرار دیا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو فیئرٹرائل نہیں ملا۔ تاہم عدالت عظمی نے بھٹو کی پھانسی کو جوڈیشل مرڈر یا عدالتی قتل قرار نہیں دیا جیسا کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے۔

عدالت عظمی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کو ختم یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے