پاک فوج شہداء

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 5 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا اس دوران چار دہشت گرد ہلاک اور پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے ضلع بویا میں آپریشن کیا جہاں دہشتگردوں سے مقابلہ ہوگیا، فائرنگ میں پاک فوج کے 5 جوان وطن پر قربان ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کاروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شہداء میں وانا کے رہائشی 26 سالہ کیپٹن عبدالولی، ایبٹ آباد کے رہنے والے 45 سالہ نائب صوبیدار نواز، سرگودھا کے رہنے والے 34 سالہ حوالدار غلام علی، میانوالی کے رہائشی 33 سالہ لانس نائیک الیاس اور میانوالی کے 29 سالہ سپاہی ظفر اللہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے