شہبازشریف

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، آرمی چیف کی خصوصی شرکت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آرمی چیف نے خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خصوصی طور پر شرکت کی ہے۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں زراعت، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں کو خصوصی توجہ دی جائے گی، یہ تینوں شعبے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ اجلاس میں تمام وزرائے اعلی، گورنرز، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے