فریال تالپور

سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ فریال تالپور

رتوڈیرو (پاک صحافت) فریال تالپور کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، سندھ حکومت متاثرین کی بھرپور مدد کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے اپنے حلقے کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ فریال تالپور نے رتودیرو میں سیلاب زدہ علاقوں اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ فریال تالپور نے بارش متاثرین سے ان کے مسائل اور میسر سہولیات کی معلومات لیں۔

پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کومشکل حالات کا سامنا ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہر ایک سیلاب متاثرین تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ فریال تالپور نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ مشکل ترین صورتحال کا مقابلہ صرف باہمی تعاون اور قومی اتحاد سے ممکن ہے، بارش و سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے، ریہبلیٹیشن کا کام مکمل ہونے تک چین کی سانس نہیں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے