مریم نواز

پاکستانی قوم کو اپنی بہادر افواج اور شہداء پر فخر ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کو اپنی بہادر افواج اور شہداء پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان سے پاکستان میں آج کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر کارروائی کے دوران پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے۔ مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل اور چند زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے