شہباز شریف

وزیراعظم کیجانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم میں اضافے کا اعلان

قمبر شہدادکوٹ (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو دی جانے والی رقم میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کا دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم 70 ارب روپے کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف قمبر شہداد کوٹ پہنچے وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ بھی ان کے ساتھ تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی و بحالی کے اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد رقم بڑھادی ہے جو 28 ارب کی بجائے 70 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف طریقے سے ہر متاثرہ خاندان تک امداد پہنچے گی، سیلاب سے لوگ بے گھر ہوگئے جبکہ فصلیں تباہ ہوگئیں، یہ وقت سیاست کا نہیں سب کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے، وزیراعظم نے امداد پر عالمی برادری کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی وفاقی حکومت میں شامل ہونے کیلئے تیار، کتنی وزارتیں ملیں گی

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے