شہباز شریف جنرل عاصم منیر

وزیراعظم کا کابینہ کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ اف آنر پیش کیا گیا، وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتح خوانی کی۔ دورے کے دوران وزیراعظم اور کابینہ کو عسکری تیاریوں علاقائی سلامتی اور قومی سلامتی پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم اور کابینہ کو ملکی داخلی سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری اپریشنز سمیت خطرات کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ اراکین نے پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے افواج پاکستان کو ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے تمام ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھنے کے لیے بنا ہے اور مسلح افواج پاکستان کے پرامن عروج کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کا دورہ کرنے پر اور افواج پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے