مہاجرین

بائیڈن نے مھاجرین لینے والے قانون کو بدلتے ہوئے کیا اضافہ

واشنگٹن {پاک صحافت} امريکی صدر جو بائیڈن سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بنائے ہوئے قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے سالانہ بنيادوں پر مہاجرين کے داخلے کی حد بڑھا دی ہے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور ميں يہ حد پندرہ ہزار تھی، جسے موجودہ صدر جو بائيڈن نے اب62500 تک بڑھانے کا اعلان کيا ہے۔

بائيڈن نے کہا کہ امريکہ روايتی طور پر مہاجرين کو خوش آمديد کرنے والا ملک ہے اور سابق انتظاميہ کی جانب سے مقرر کردہ حد، اس بات کی عکاس نہ تھی۔

ہجرت کے اس پروگرم سے صرف وہ مہاجرين مستفيد ہو سکيں گے جنہيں امريکی خفیہ ادارے اور سلامتی کی ايجنسياں امريکہ منتقلی کے ليے چنتی ہيں۔

عموماً اقوام متحدہ کے زير انتظام مہاجر کيمپوں ميں بسنے والے مہاجرين و پناہ گزين اس پروگرم کا حصہ بنتے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں

اٹلی

فلسطینیوں کی حمایت میں اطالوی عوام کی دلچسپ تحریک

پاک صحافت اطالوی شہر ویسنزا میں لوگوں نے فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنے شہر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے