پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرول کے نرخ آئندہ 15 روز کیلیے برقرار، ڈیزل سستا ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرول کے آئندہ 15 روز کے لیے نرخ برقرار رکھنے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی آئندہ 15 دن کے لیے قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جب کہ ڈیزل کو سستا کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.77 روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے کمی کے بعد 287.33 روپے سے کم کرکے 285.56 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ پیٹرول کی قیمت279.75 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہوگیا جس کے بعد یہ قیمتیں اگلے 15 دن تک نافذ رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے