شہبازشریف

وزیراعظم کا پاکستانی اور ترک انجینئرز کیلئے 20 کروڑ روپے تحفے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی اور ترک انجینئرز کیلئے 20 کروڑ روپے کے تحفے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ بیڑے میں پی این ایس طارق کی شمولیت پر خوشی ہے۔ پی این ایس طارق کی پاک بحریہ بیڑے میں شمولیت سے سمندری دفاع مضبوط ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز کی کراچی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات پائے جاتے ہیں۔ پاکستان ترکیہ کے ساتھ دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے کبھی بھی مشکل میں تعاون کی فراہمی سے دریغ نہیں کیا۔ پاکستان ترکیہ کے ساتھ تعاون، بھائی چارے اور محبت کا سفر جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ سی پیک منصوبوں سے خطے کے دیگر ممالک بھی فائدہ حاصل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے