پولیو فنڈ

لکی مروت اور ٹانک میں مردم شماری ٹیم پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت اور ٹانک میں مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکارشہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود میں مپیروالہ گاؤں میں مردم شماری ٹیم اپنے کام میں مصروف تھی کہ 2 بجکر 30 منٹ پر اچانک دو نقاب پوش دہشت گردوں نے ان کی سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار دل جان شدید زخمی ہوگئے۔

لکی مروت پولیس ترجمان کے مطابق زخمی پولیس اہلکار دل جان کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے، تاہم ٹیم کے دیگر ارکان محفوظ رہے۔ حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ واقعے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

دوسری جانب ٹانک میں گومل کے علاقہ کوٹ اعظم میں بھی مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار خان نواب شہید اور 8 اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے