مریم اورنگزیب

نوازشریف کو تاحیات نااہل کرکے سی پیک اور پاکستان کی ترقی کو روکنا تھا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو تاحیات نااہل کرنے کا مقصد سی پیک اور پاکستان کی ترقی کو روکنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں چیئرمین تحریک انصاف کو مسلط کرکے ترقی کا راستہ روک دیا گیا، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پر میڈیا کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔ قومی اسمبلی میں آج تاریخی پیمرا ترمیمی بل کو پاس کیا گیا، بل کی حمایت پر تمام میڈیا ورکرز کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا ہاوسز کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقرر کردہ تنخواہ کے مطابق ہوگی۔ 3 مرتبہ کے منتخب وزیراعظم نوازشریف کو سازش کرکے ہٹایا گیا۔ نوازشریف کو تاحیات نا اہل کر کے سی پیک اور پاکستان کی ترقی کو روکنا تھا۔ آئی ایم ایف معاہدے پر چیئرمین تحریک انصاف ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی پر جب مشکل وقت میں آیا تو طلال چوہدری اور دانیال عزیز قیادت کے ساتھ کھڑے رہے، انہوں نے سخت حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ آج مسلم لیگ (ن) کے قائد مبارکباد کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے