نواز شریف

مسلم لیگ ن کو دوبارہ موقع ملا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن کو دوبارہ موقع ملا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلال چوہدری کو توہین عدالت میں ناحق 5 سالہ نااہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ جھوٹے مقدمات، سزاوں، نااہلیوں اور ہر طرح کے ظلم کو میں نے اور میرے ساتھیوں نے تو صبر و استقامت سے برداشت کرلیا مگر ناانصافی پر مبنی ان فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی۔

انہوں نے کہا کہ 2017 کے پھلتے پھولتے پاکستان کو جبر اور ناانصافی کے ان فیصلوں نے 2022 تک اس نہج تک پہنچا دیا کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے