شیری رحمان

بھارت کو دنیا کے تمام مسلمانوں سے باضابطہ طور پر معافی مانگنی چاہیے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بی جے پی رہنما کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو دنیا کے تمام مسلمانوں سے باضابطہ طور پر معافی مانگنی چاہیے۔ شیری رحمان نے کہا کہ بی جے پی رہنماء نے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے، ناصرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیری رحمان نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کی سخت مذمت کی ہے۔ شیری رحمان نے ٹوئٹر بیان میں لکھا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ کے بارے میں بی جے پی رہنماء کے چونکا دینے اور اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عالمی دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کا نوٹس لیں، مودی حکومت حساس مذہبی معاملات پر لوگوں میں نفرت پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی دنیا کا رواداری کے معیار باقی ممالک کے لئے الگ اور مودی کے لئے الگ نہیں ہو سکتا، بی جے پی رہنماؤں کی رکنیت معطل کرنا کافی نہیں، بھارت کو دنیا کے تمام مسلمانوں سے باضابطہ طور پر معافی مانگنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے