جمیل احمد

آئی ایم ایف سے معاہدے کا اثر ہر گزرتے دن بہتری کی صورت میں نظر آئے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی (پاک صحافت) گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کا اثر ہر گزرتے دن بہتری کی صورت میں نظر آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو کئی بار چیلنجز کا سامنا رہا ہے، اس وقت ہماری توجہ مستقل معاشی ترقی پر مرکوز ہے۔ پاکستانی بینکنگ قوانین جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، اسٹیٹ بینک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے اس کا سپروائزری فریم ورک مضبوط ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی 16 ہزار سے زائد برانچز کام کررہی ہیں، ہماری مختلف اسکیمز مختلف شعبوں کو فنانسنگ فراہم کررہی ہیں، جدید ٹیکنالوجی کے باعث لوگ گھر میں بیٹھ کر اپنا اکاؤنٹ ہینڈل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ مثبت پیش رفت ہے یہ معاہدہ بیرونی فنڈنگ بہاو کو بہتر کرے گا اور معاہدے کا اثر ہر گزرتے دن بہتری کی صورت میں نظر آئے گا، معاہدے سے زرمبادلہ ذخائر بھی بہتر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے