آصفہ بھٹو

300 یونٹ مفت بجلی اور دگنی تنخواہ کیلئے بلاول کو ووٹ دیں۔ آصفہ بھٹو

کراچی (پاک صحافت) آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام 300 یونٹ مفت بجلی اور دگنی تنخواہ کیلئے بلاول کو ووٹ دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء آصفہ بھٹو زرداری بھی آئندہ عام انتخابات میں بلاول بھٹو کیلئے ووٹ مانگنے کیلئے سیاسی میدان میں نکل پڑیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو پارٹی چیئرمین کی آواز بن کر تیر کو ووٹ دیں۔

کراچی میں انتخابی مہم کے دوران آصفہ بھٹو زرداری نے ابراہیم حیدری، لانڈھی اور ملیر کا دورہ کیا۔ کارکنوں نے نوجوان لیڈر کا پرتپاک استقبال کیا، اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو صحت کارڈ ملے تو بلاول کو کامیاب کرائیں، آپ نے 8 فروری کو ووٹ تیر کو دینا ہے، بلاول بھٹو نے عوام دوست منشور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیاری مفت علاج کی فراہمی کیلئے ہمارا ساتھ دیں، اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو بلاول کی آواز بنیں، آپ سب بلاول کو کامیاب کریں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے