وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کا سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا خیرمقدم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ مشرق وسطی اور مسلم دنیا میں امن و استحکام اور اقتصادی ترقی کیلئے اچھا اشارہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ چین کی ثالثی میں معاہدہ ظاہر کرتا ہے اجتماعی حکمت کے ساتھ جیتنا ممکن ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 سے منقطع تھے جن کی بحالی کے فیصلے کا اعلان گزشتہ روز سامنے آیا ہے۔ عالمی رہنماوں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے