جنرل عاصم منیر

پاک فوج بہادری اور قابلیت جیسے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج بہادری اور قابلیت جیسے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پبی میں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ مقابلوں سے پیشہ ورانہ مہارتوں کے اظہار اور ٹیم ورک سمیت دیگر صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے۔ ایسے مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔ سپہ سالار نے ٹیم کے شرکاء کو انعامات اور تمغوں سے بھی نوازا، اختتامی تقریب میں عالمی مبصرین اور شریک ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقابلوں میں پاک آرمی کی 7 اور 10 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں بحرین، سعودی عرب، مراکش، ازبکستان، تھائی لینڈ، اردن، امریکا، عراق، قازقستان اور قطر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ جبکہ آذربائیجان، کینیڈا، گیمبیا، انڈونیشیا، میانمار، مالدیپ، سینیگال، سوڈان، یو اے ای اور برطانیہ کی ٹیموں نے بطور مبصر حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے