احسن اقبال

وزیراعظم کاخط 35 پنکچرزکی طرح ڈرامہ ہے،احسن اقبال

اسلام آباد (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل  احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا خط 35 پنکچرز کی طرح ڈرامہ ہے۔ تحقیقات میں پتا چلے گا کسی نے راہ چلتے وزیر اعظم کو خط دے دیا، وزیراعظم نےخط دکھا کرڈوبتی کشتی کو بچانے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان فیل ہو چکے، نیٹ پریکٹس کی ضرورت ہے، عمران خان میچ ہار چکے، اسمبلی میں ارکان عدم اعتماد کرچکے، عمران خان اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کر کے ریٹائرڈ ہو جاتے۔ جھوٹ اور فراڈ کا وقت گزر چکا، حکومت نے معیشت اور سلامتی کا ناقابل تلافی نقصان کیا، وزیر اعظم ملک کو سیاسی انتہا پسندی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران خان نے سی پیک کو تباہ و برباد کر دیا، وزیراعظم پچ پرمزید کھڑے ہونے کے لائق نہیں، عمران خان کومیچ جیتنے کیلئے 172 ارکان کا ہدف ہے، اسٹیڈیم میں تماشائی بھرنے سے میچ نہیں جیتا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ایم پی ایز کو اپنے ساتھ ملانا حلال اور ضمیر کی آواز ہے؟ حکومتی رکن اپوزیشن کے ساتھ ملے تو ضمیر فروش ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے