مریم نواز

21 اکتوبر کو پاکستان نوازشریف کا ایک اور عروج دیکھے گا۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو پاکستان نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے لاہور میں مسلم لیگ ن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہے کہ نواز شریف کو مٹانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے، ماضی بھی مسلم لیگ ن تھی، حال بھی مسلم لیگ ن ہے اور مستقبل بھی مسلم لیگ ن ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے کارکنوں نے بھرپور تیاری کی ہوئی ہے۔ نواز شریف پاکستان آکر دوبارہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، شہباز شریف نے نواز شریف کا بازو بن کر پارٹی کا پرچم سر بلند رکھا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ شہباز شریف آپ نے اپنے بھائی نواز شریف کے ساتھ جو وفا نبھائی، 21 اکتوبر انہی وفاؤں کے صلے کا دن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے