شہباز شریف نواز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف اور مریم نواز سے اہم ملاقات

لندن (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں نواز شریف اور مریم نواز سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز سے اہم تعیناتی کیلئے ناموں پر مشاورت کی ہے، اہم عہدے پر توسیع کے آپشن پر بھی گفتگو کی گئی جس کے بعد طے پایا کہ حتمی فیصلہ اتحادیوں اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم تعیناتی کیلئے ناموں پر مشاورت کی گئی، دوران گفتگو اہم عہدے پر توسیع کا معاملہ بھی زیر غور آیا، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میں عام انتخابات کی تاریخ نہ دیے جانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے