خورشید شاہ

حکومت قومی اسمبلی کی آئینی مدت سے تجاوز نہیں کرے گی۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت قومی اسمبلی کی آئینی مدت سے تجاوز نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آئینی مدت سے تجاوز کی قیاس آرائیوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔ جمہوریت اور آئین کی پاسداری کریں گے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ مخصوص ایجنڈے کے تحت اقتدار پر بٹھائے جانے والے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر چھوڑ دیتے ہیں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عوام گواہ ہیں ہم نے ظلم و جبر برداشت کیا مگر پارٹی چھوڑی نہ سیاست۔ جمہوریت، آئین اور وطن کی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ عوام دیکھ رہے ہیں عالمی حالات میں دشمن ہمیں بند گلی میں دھکیلنا چاہتا ہے۔ ملکی مفاد میں فیصلے کررہے ہیں اور ان کے مثبت اور دور رس نتائج نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے