اسحاق ڈار

عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے وزیراعظم کے ریلیف پیکج پر فالو اپ اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں نچلے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹارگٹڈ اور جامع ہائبرڈ ماڈل پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں سبسڈی کے مالی اثرات کو بھی زیر غور لایا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کے غریبوں کو ریلیف دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار مخدوم سید مرتضیٰ محمود، وزیراعظم کے معاونین خصوصی طارق باجوہ، طارق محمود پاشا، سیکرٹری خزانہ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے