راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے فائنل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو موجودہ حکومت میں اسپیکر قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق کے بعد پیپلز پارٹی نے راجہ پرویز اشرف کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے فائنل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے راجہ پرویز اشرف کے نام کی منظوری دے دی، راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی ہوں گے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی کے راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 58 سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں نئی حکومت سازی کے فارمولے پر مشاورت جاری ہے جس میں پیپلزپارٹی کو اسپیکرشپ کے علاوہ، وزارت خارجہ سمیت اہم وزارتیں ملنے کا امکان ہے جب کہ آصف زرداری یا مولانا فضل الرحمان صدارتی امیدوار ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے