رانا ثناء اللہ

سانحۂ 9 مئی کے ملزمان کو ابتک سزا نہ ملنا نظام پہ سوالیہ نشان ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ سانحۂ 9 مئی کے ملزمان کو اب تک سزا مل جانی چاہیے تھی، انہیں سزائیں اب تک نہ ہونا ہمارے نظام پہ سوالیہ نشان ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ آج کا کابینہ اجلاس خصوصی طور پر 9 مئی کے واقعات کی مذمت کے لیے ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں، جن لوگوں نے یہ مجرمانہ عمل کیا انہیں اب تک سزا نہیں ہوئی، جب کسی کو جیل میں رکھنا مقصود ہے تو یہی کافی ہے، سہولت دینا نہ دینا معنی نہیں رکھتا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پہلے برسرِ اقتدار لوگ جیل جانے والوں کو اذیت دینے کا کہتے تھے وہ قابلِ مذمت ہے۔

وزیرِ اعظم کے مشیر کا کہنا ہے کہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کو جو سہولتیں دی گئی ہیں ان پہ قطعی کوئی اعتراض نہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کے پاس جو منصب رہا ہے اس کے مطابق اگر سہولتیں ہیں تو اعتراض نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں ہو رہا، کئی کئی سال کیس چلتے ہیں یہ ہمارے عدالتی نظام کے نقائص ہیں، کیسز کے جلد نمٹانے سے متعلق قانون سازی ہونا چاہیے۔

ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی معافی کو تیار نہیں بلکہ کہتے ہیں کہ مجھ سے معافی مانگی جائے۔ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے جواب دیا کہ یہ ان کی ہٹ دھرمی، ڈھٹائی ہے اور غیر جمہوری ہونا ہی اصل مسئلے کی جڑ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے