وزیراعظم تحائف

وزیراعظم شہبازشریف کو ملنے والے تمام قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے بیرونی ملکوں کے دوروں میں ملنے والے تمام قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دئے ہیں جو عمران خان کو ملنے والے تحفوں سے کئی گنا زیادہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف اب عوام بھی دیکھ سکیں گے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تحائف عوام کو دکھائے جائیں تاکہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے عوام آگاہ ہوں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیے ہیں، توشہ خانے میں جمع کرائے گئے تحائف کی مالیت 27 کروڑ روپے ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے توشہ خانے میں جمع کرائے گئے قیمتی تحائف انہیں خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران ملے تھے، تحائف میں ہیرے سے جڑی 2 قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں۔ حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک گھڑی کی مالیت 10 کروڑ اور دوسری کی قیمت 17 کروڑ روپے ہے۔ وزیراعظم نے قیمتی قلم، انگوٹھی، کف لنک سمیت تمام تحائف توشہ خانے میں جمع کرا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے