مریم نواز

قوم ثاقب نثار اور پانامہ بینچ کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ مریم نواز

فیصل آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ قوم ثاقب نثار اور پانامہ بینچ کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد میں گھڑی چور کا نعرہ زیادہ زور و شور سے لگ رہا ہے، ملک کی ترقی میں فیصل آباد کا بہت بڑا حصہ ہے، نوازشریف کہتے تھے کہ فیصل آباد کا جلسہ فیصلہ کن ہوتا ہے، فیصل آباد کا نہ صرف جلسہ بلکہ ورکرز کنونشن بھی فیصلہ کن ہوتا، جب نوازشریف کو حکومت ملی تو بجلی نہیں تھی فیصل آباد کی فیکٹری بند تھیں، دنیا نے دیکھا جب نواز شریف آیا 2013 کے بعد 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ زیرو ہوگئی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے نواز شریف ملک میں 3 بار وزیراعظم بنا اور ملک اوپر گیا، نوازشریف اور پاکستان کی ترقی آپس میں جڑے ہوئے ہیں، شہبازشریف حکومت کے ہاتھ عمران خان کے کیے گئے آئی ایم ایف معاہدے میں بندھے ہوئے ہیں، حکومت کے ہاتھ بندھے ہونے کے باوجود 8 کروڑ عوام کو مفت آٹا دیا جائے گا، شہباز شریف نے حکم دیا ہے کہ رمضان میں پنجاب میں آٹا فری دیا جائے، جب گھڑی چور کی حکومت تھی تو کیا کبھی کسی نے مفت آٹا دینے کا فیصلہ سنا؟۔

انہوں نے کہا کہ نہ خود کام کرتا ہے نہ کسی کو کام کرنے دیتا یہ سب سے بڑا فتنہ ہے، نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کررہا تھا، پانامہ بینچ کو مصیبت پڑ گئی اور نوازشریف کو باہر کیا گیا جس دن نوازشریف کو دفتر سے نکالا گیا پاکستان کی ترقی بھی گئی، نوازشریف کو نکالنے اور عمران خان کو لانے والے ثاقب نثار قوم تمہیں معاف نہیں کرے گی، ثاقب نثار تم صداقت اور امین کا سرٹیفیکٹ واپس لو لیکن تمہیں عوام نہیں معاف کرے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آصف سعید کھوسہ سے پوچھتی ہوں جس نے عمران خان کو کہا کہ سڑکوں پر کیوں دھکے کھاتے ہو عدالت آؤ، عمران خان اس وقت روز عدالت میں آتا تھا اور پہلے صف میں بیٹھا ہوتا تھا، آصف سعید کھوسہ تمہیں خیال نہیں آیا کہ اس اشتہاری کو گرفتار کیا جائے؟ پانامہ بینچ نے صرف نواز شریف سے انتقام نہیں لیا انہوں نے غریب کی روٹی سے دشمنی کی، ان لوگوں نے پاکستان کی ترقی سے دشمنی کی۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے