دہشتگرد

پنجاب سے کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے 8 خطرناک دہشتگرد گرفتار

لاہور (پاک صحافت) سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت 5 اضلاع میں داخل ہونے والے کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے لاہور، سرگودھا، ملتان سمیت دیگر اضلاع میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے متعدد دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری 36 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی ہے۔ دہشت گردوں میں مسعود الرحمن، سبحان اللہ، ساجد علی، عزیز خان اور دیگر شامل ہیں جن کے قبضے سے خودکش جیکٹیں، بارودی مواد اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے