پی ٹی آئی

پی ٹی آئی قیادت کیخلاف دہشتگردی، قتل، اقدام قتل سمیت 20 دفعات کے تحت مقدمہ درج

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی قیادت کیخلاف دہشتگردی، قتل، اقدام قتل سمیت 20 دفعات کے تحت لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال نے پرتشدد جتھوں کی قیادت کی اور میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے، مسلح کارکنوں نے جناح ہاوس سمیت سرکاری مشینری کو شدید نقصان پہنچایا۔

ایف آئی آر کے مطابق مشتعل کارکنوں کے پتھراؤ سے پولیس کے افسران سمیت 53 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، پی ٹی آئی قیادت سمیت مشتعل کارکنان نے منصوبے کے تحت امن عامہ کو پامال کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری پر پارٹی کارکن ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

مشتعل کارکن ملک بھر میں جاری ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد سرکاری اور نجی املاک کو تباہ کرچکے ہیں، اور پولیس کیساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی اور گرفتار ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے