خالد مقبول صدیقی

کراچی کے عوام نے عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج نہیں کیا۔ خالد مقبول صدیقی

کراچی (پاک صحافت) خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام نے عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے کچھ علاقوں سے پرتشدد واقعات سامنے آئے ہیں، عمران خان کو مشورہ دے رہے تھے کہ مقدمات کا سامنا کریں۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے توپوں کا رخ ریاستی اداروں کی طرف کر دیا، اہم شخصیات اور اداروں پر الزامات لگائے۔ پاکستان قانون اور آئین کی پاسداری کا تقاضہ کرتا ہے، ایم کیو ایم کی سیاسی گرفتاریوں پر کبھی احتجاج نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کل ایسا ہی ایم کیو ایم کرتی تو صورتحال مختلف ہوتی، جب پاکستان کیخلاف نعرہ لگا تو ہم نے ملک کا دفاع کیا۔ کل جو کچھ ہوا وہ سیاسی ردعمل تھا یا سوچی سمجھی کارروائی؟ تشدد پر مبنی کارروائی کا فائدہ مخالفین کو ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے