وزیراعظم شہباز شریف

منی بجٹ کی منظوری کا مطلب پاکستان اور عوام کے مستقبل پر غلامی کی مہر لگانا ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے  سیاسی جماعتوں اور عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ منظورہونے کا مطلب پاکستان اورعوام کے مستقبل پر غلامی کی مہر لگانا ہے۔ متحدہ اپوزیشن سے مل کر پاکستان اور عوام دشمن منی بجٹ اور قانون سازی کا مقابلہ کریں گے اور حکومت کا راستہ روکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق منی بجٹ سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ منی بجٹ مہنگائی سے بدحال قوم کیلئے موت کا پروانہ ہے، اس سے پیٹرول بجلی گیس مزید مہنگی ہوگی۔ شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی موجودہ شرائط کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں، پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور مستقبل میں حکومتی نظام مفلوج ہوجانے کے خدشات ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ منی بجٹ لانے کے بجائے عمران نیازی استعفیٰ دیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ بار بار خبردار کر چکا ہوں کہ یہ حکومت پاکستان کی معاشی خود مختاری کے خلاف سازش ثابت ہوئی، منی بجٹ کے ساتھ اسٹیٹ بینک اور جی ایس ٹی سے متعلق قانون سازی کی جارہی ہے، یہ پاکستان کو آئی ایم ایف کا معاشی غلام اور گورنر کو آئی ایم ایف کا وائسرائے بنادے گی۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ لانے کی اطلاع پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے