وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، برطانیہ کیساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور کثیر الجہتی امور پر ہم آہنگی کی ضرورت سمیت برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات پر برطانوی وزیراعظم اور سیکریٹری خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلیے برطانیہ کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان اسٹریٹجک پارٹنرشپ تعلقات کو اگلی سطح تک بڑھانا چاہتا ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حکومت کی ترجیحات بالخصوص درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

وزیراعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری، عوام سے عوام کے رابطوں کے فروغ پر زور دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے کی پروازوں کی جلد از جلد بحالی پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے