گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک

(پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے بی ایل اے دہشتگردوں کی گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس گوادر پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے گوادر کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کی جو فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادی۔

سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 دہشتگرد مارے گئے۔ دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا تھا کہ گوادر میں گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہونے سے قبل دھماکا بھی ہوا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کمپلیکس میں فائرنگ کے بعد دھماکوں کی بھی آوازیں سنی گئیں۔ واضح رہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پاسپورٹ آفس، الیکشن کمیشن آفس سمیت دیگر سرکاری اداروں کے دفاتر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے